Live Updates

عمران خان کا دھرنا کہیں ایسا راستہ اختیانہ کرجائے کہ جس میں انسانی جانیں جانے کا خطرہ ہو٬ آرمی چیف کے معاملے پر وزیراعظم نے تاخیر کی ہے ٬ انہیں یہ معاملہ 15روز پہلے یہ حل کر لینا چاہیے تھا٬ خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:15

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا کہیں ایسا راستہ اختیانہ کرجائے کہ جس میں انسانی جانیں جانے کا خطرہ ہو٬ سسٹم کو خطرہ محسوس کر رہا ہوں ٬ آرمی چیف کے معاملے پر وزیراعظم نے تاخیر کی ہے ٬ انہیں یہ معاملہ 15روز پہلے یہ حل کر لینا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے حیدر آباد میںپیپلزپارٹی کے رہنما سید نویدقمر سے قمرالزمان شاہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ احتجاج اس سے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ احتجاج کہیں ایسا راستہ اختیار نہ کر جائے جس میں انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہو٬ امید کرتا ہوں کہ عمران خان بھی کارکنوں کو اس جانب نہیںدھکیلیں گے جس میں جانی نقصان کا اندیشہ ہو٬ اگر ایسا ہوا تو اس کی زیادہ ذمہ داری عمران خان پر عائد ہو گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات