مسلم لیگ (ن) تعلقہ سکھر کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:01

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) تعلقہ سکھر کا ایک اجلاس صدر اللہ داد بوذدار کی صدارت میں منعقد ہوا٬ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وحید چنا٬ پیر بخش بروہی٬ عبدالرشید سولنگی٬ عبدالغنی بروہی سمیت دیگر نے شرکت کی٬ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدرتعلقہ مسلم لیگ (ن) اللہ داد بوذدار نے کہا کہ وزیر اعطم محمد نواز شریف نے بے بظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیاہے جس سے مستحق و غریب افراد کو فائدہ پہنچے گا٬ انہوںنے کہاکہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کیلئے مستحق و غریب افرادکو رجسٹرڈ کرایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :