لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا لوگو جاری کر دیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:54

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری سے لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا لوگو جاری کر دیا گیا ہے٬لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات یکم نومبر سے دس دسمبر تک جاری رہیں گی٬ ان تقریبات کے دوران لاہور ہائیکورٹ لاہور کی صدارتی نشست٬ راولپنڈی٬ ملتان اور بہاولپور بنچوں کے علاوہ صوبے بھر کی ضلعی عدلیہ سے متعلق ہونیوالی تقریبات میں یہ لوگو آویزاں کیا جائیگا٬ لوگو میں لاہور ہائیکورٹ کے پہلے سال اٹھارہ سو سڑسٹھ سے دو ہزار سولہ تک کے عرصے کو نمایاں کیا گیا ہے٬ اس لوگو کو ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے دوران مختلف بینرز اور سکرینوں پر چھپوایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :