پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں اور ججز کے کمروں میں قائد اعظم کی یکساں تصاویر آویزاں کرنے کا فیصلہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:54

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں اور ججز کے کمروں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یکساں تصاویر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے٬ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے قائد اعظم کی تصویر کی منظوری دیدی٬سیشن اور سول سمیت دیگر ضلعی عدالتوں میں جب بھی جائیں تو عدالتوں کے مختلف کمروں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح کی مختلف تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی سطح پر یہ فیصلہ کیا ہے٬ لاہور سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک ہی تصویر لگائی جائیگی جبکہ صوبے بھر میں کام کرنے والے تقریباً دو ہزار جوڈیشل افسروں کے چیمبروں میں بھی الگ الگ ایک ہی تصویر آویزاں کی جائیگی٬ ذرائع کے مطابق ایک ہی ڈیزائن کی بانی پاکستان کی چار ہزار تصاویر کی تیاری کا حکم دیدیا گیا ہے٬ لاہور ہائیکورٹ کی یکم نومبر کو ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے آغاز پر یہ تصاویر پنجاب بھر کے سیشن ججز کو بھجوا دی جائیگی جو اپنی نگرانی میں تمام ضلعی عدالتوں میں ان تصاویر کے آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :