عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے٬ سی پی اوفیصل آباد

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:51

فیصل آباد۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے اپنے آفس میںکھلی کچہری کاانعقاد کیا ٬ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ٬ پولیس کے متعلق کو کسی کوکوئی بھی شکایت ہو وہ برائے راست مجھے بتا ئے٬ اسے فوری حل کیا جائے گا ٬ کھلی کچہری میں 60سے زائدسائلین نے اپنی شکایات پیش کیں جن پر سی پی او نے فوری طور پر اِن کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔