پولیس کی کارروائی ٬ متعدد منشیات فروش گرفتار ٬ شراب و چرس برآمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:51

فیصل آباد۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) فیصل آباد پولیس کا کریک ڈائون ٬ متعدد منشیات فروش گرفتار ٬ شراب و چرس برآمد کرلی ٬ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے چھاپہ مار کرملزم اسلم کوگرفتار کر لیا اوراس کے قبضہ سی42لیٹر شراب برآمدکرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا٬اسی طرح تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان عبیداللہ٬علی شیر٬میاں خاں٬یوسف اور شہزاد کوگرفتار کر لیا اوران کے قبضہ سی115لیٹرشراب برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے٬دریں اثناء تھانہ رضا آباد٬تھانہ مدینہ ٹائون ٬تھانہ سرگودھار وڈ ٬تھانہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان عمر فاروق٬شہزاد٬قمر شہزاد٬افضل ٬زوار حسین اور فیصل کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سی1040گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا٬ اسی طرح تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم شہزاد کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1250گرام چرس برآمد کرلی٬تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم قمر شہزاد کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1100گرام چرس برآمد کرلی٬ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمان افضل اور زوار کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3110گرام چرس برآمد کرلی٬ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے چھاپہ مار کرملزم فیصل کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1480گرام چرس برآمد کرلی٬ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :