پہلی تھل جیپ ریلی کے ٹریک پر 15چیک پوسٹیں بنادی گئیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:51

ملتان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)تین روز پہلی تھل جیپ ریلی جوکہ 3نومبر سے شروع ہوگی ٬ کے ٹریک پر 15چیک پوسٹیں بنادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)ملتان کے ڈپٹی منیجر شیخ اعجاز جن کو ریلی کے انتظامات کے لیے مظفرگڑھ ٹرانسفر کردیاگیاہے٬نے اے پی پی کوبتایا کہ ریلی کے پورے ٹریک پر لال اورپیلے رنگ کے جھنڈے لگائے جائیں گے جن کی اونچائی 15فٹ ہوگی۔

اسی طرح ٹریک کا ’’مڈبریک‘‘بھی تیارکرلیاہے جبکہ روٹ مارکنگ کا کام 30اکتوبر کو کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سٹیمرز اوربینرز کے ڈیزائن اورتیاری فائنل ہوچکی ہے ۔نشاندہی کے لئے ’’تیر‘‘کے نشانات بھی تیار ہوچکے ہیں اس تمام میٹریل کی اپنی اپنی جگہ پر 27اکتوبر سے تنصیب شروع ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہرچیک پوسٹ سے 500میٹر قبل وارننگ بروڈز لگائے جائیں گے جو تیارہوچکے ہیں۔