لاہور ہائی کورٹ کے قیام کے 150 سال مکمل٬ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا مختلف تقر یبا ت کے انعقاد کا اعلا ن

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:51

ملتان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہو ر ہا ئی کو رٹ کے قیا م کو 150 سا ل مکمل ہو نے پر چیف جسٹس لاہو ر ہائیکو رٹ نے مختلف تقر یبا ت کے انعقاد کا اعلا ن کیا ہے جو پو ر ے صو بے میں یکم نومبر تا 10 دسمبر تک جا ر ی رہیں گی۔لا ہو ر ہا ئیکو رٹ کی جا نب سے ملتان سمیت تما م بڑ ے شہر وں میں تقر یبا ت کا باقا عد ہ شیڈو ل بھی جا ر ی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت ملتان میں ’’قا نو ن کی عملداری‘‘کے موضو ع پر جو ڈ یشل کانفر نس اور سیمینا ر منعقد کئے جائیں گے جبکہ وکلاء اور معزز ججز صاحبا ن پر مشتمل ٹیمو ں کے ما بین کر کٹ میچز کا بھی اہتما م کیا جا ئے گا ۔شیڈو ل کے مطا بق ملتا ن میں لا ہو ر ہائیکورٹ ملتا ن بنچ کے زیر اہتما م مختلف سکو لو ں کے بچو ں کے ما بین تصویر ی مقا بلے اور عدا لت عا لیہ کے وزٹ بھی کرائے جائیں گے ۔لا ہور ہائیکورٹ لا ہو ر نے انتظا ما ت کیلئے ضلع ملتا ن کی سطح پر کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ۔جس کے چیئر مین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جبکہ ارا کین میں ایڈ یشنل سیشن جج ٬سینئر سول جج ٬ ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آفیسر اور سٹی پولیس آ فیسر ملتان کو شا مل کیا گیا ہے ۔