کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر 28 ہزار روپے جرمانہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:54

فیصل آباد۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر ڈی سی او آفس / پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر 28 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے باواچک٬سرگودھا روڈ و دیگر علاقوں میں پھل و سبزی فروشوں٬چکن و ملک شاپس اور کریانہ پر کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرانفروشوں کو ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :