اگر زبیر عمر عمران‌خان کیخلاف لگائے الزامات ثابت نہ کر سکیں تو انہیں ہتھکڑی لگا دی جائے: اسد عمر

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 22:34

اگر زبیر عمر عمران‌خان کیخلاف لگائے الزامات ثابت نہ کر سکیں تو انہیں ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر ۔2016ء) اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر زبیر عمر عمران‌خان کیخلاف لگائے الزامات ثابت نہ کر سکیں تو انہیں ہتھکڑی لگا دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر زبیر عمر کی جانب سے عمران خان کیخلاف لگائے الزامات پر ان کے بھائی اور تحریک اںصاف کے رہنما اسد عمر نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر حکومت وزراء کی جانب سے لگائے الزامات ثابت کرتے ہیں کہ ان کی جانب سے مجرمانہ غفلت کی گئی ہے۔

اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے اور اس کے متعلق جانتے ہوئے بھی کاروائی نہیں کی گئی تو یہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ عمران خان پر ان کے بھائی زبیر عمر سمیت دیگر حکومتی ارکان نے جو الزامات لگائے ہیں اگر وہ انہیں ثابت نہ کر پائیں تو انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :