پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنمائوں کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں شہید اہلکاروں کے خاندان اور ورثاء سے تعزیت وفاتحہ خوانی

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنمائوں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے شہادت پر ان کے خاندان اور ورثاء سے جاکر تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔ کوئٹہ میں پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر نواب ایازخان جوگیزئی ٬رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے نواں کلی میں شہید دلاور خان خلجی کے رہائش گاہ جاکر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔

پارٹی کے صوبائی سیکرٹری صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال ٬ چیئرمین غفور شاہ ٬ عبداللہ خان لالا ٬داد شاہ ٬ نعیم خان ٬ خیر محمد ٬ چیئرمین زیارت میروائس خان ٬ ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر مہرا اللہ خان نے ہرنائی جاکر شہید پولیس سپاہی عبدالعزیز اور شہید حیات اللہ کے لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وصوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی٬ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علائوالدین کولکوال ٬ مرکزی کمیٹی کے اراکین عبدالعلیم پہلوان ٬ میئر چمن صلاح الدین اچکزئی ٬جمال خان اچکزئی ٬ کریم خان نے قلعہ عبداللہ کولک کاکوزئی کے شہید امیر محمد ولد محمد ظاہر ٬ پیر علیزئی کے شہید محمد طیب ولد سمیع اللہ ٬کلی ملک حیدر مسے زئی اڈہ کے شہید امداد اللہ ولد محمد رمضان ٬ کلی ماچکہ کے شہید شراف الدین ولد محمد ایوب ٬چمن کے شہدا نسیم خان ٬ نجیب اللہ ٬ نقیب خان کے لواحقین سے انکی رہائش گاہوں اور مساجد جا کر فاتحہ خوانی کی ۔

لورالائی میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت٬ چیئرمین نعمت جلال زئی ٬ داد خان لالا ٬ اسلم بھائی جان ٬ نعمت شبوزئی ٬عالم جان صاحب ٬ فدائی نے لورالائی میں شہیدپشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین پولیس سپاہیوں شہید شاہ خالد خان اور بوستان پشین میں شہید یوسف خان کی رہائش گاہوں پر جاکر لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :