کوئٹہ٬ گوالمنڈی پولیس نے غواء کے مقدمے میں مطلوب ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا٬ اسلحہ برآمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) گوالمنڈی پولیس نے کاراوئی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی قائد آباد غضنفر شاہ کی ہدایت پر گوالمنڈی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او بابر بلوچ اور دیگر پولیس عملے نے مشرقی بائی پاس پر چھاپہ مار کر ملزم نظام الدین کو گھر سے گرفتار کرلیا٬ ملزم اغوا کے الزام میں مقدمہ نمبر 16/154میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دو ہفتے قبل ایک بچہ اغوا کیا تھا جسے بازیاب کرالیا گیا تھا۔ اسی طرح گوالمنڈی پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ملزم عنایت اللہ ولد حاجی میرا جان علیزئی سکنہ مشرقی بائی پاس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر16/157درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :