عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میاں افتخار حسین اور دیگر کی شہدائے ٹریننگ سنٹر کے شہدا ء کے لواحقین سے اظہارتعزیت

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری میاں افتخار حسین ٬ صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ٬ صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ٬ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ چیئرمین ملک عثمان اچکزئی نے سانحہ پولیس ٹریننگ سکول کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے ان کے آبائی علاقوں میںتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

ضلع قلعہ عبداللہ ٬ تحصیل چمن ٬ تحصیل قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے شہداء محمد عباس شہید ٬ محمد طیب شہید ٬ شراف الدین شہید ٬ نقیاب اللہ شہید ٬ نصیب اللہ شہید ٬ امداد اللہ شہید ٬ شاہ خالد شہید ٬ محمد صابر شہید کے فاتحہ خوانی کے موقع پرسیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہاکہ طویل عرصے سے پشتونوں کی جنت نظیر وطن آگ خاک و خون میں جل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے وطن اور پشتون قوم کو اس جنگ کی ایندھن کے طور پر جلاکر رکھ دیا گیا ۔ ہماری شروع سے یہ کوشش رہی ہے کہ ظلم ٬ جبر و بربریت کی تاریک رات کو امن آشتی و خوشحالی میں تبدیل کردیں لیکن سانحات پر سانحات یہ لمبی ہوتی جارہی ہے ۔ اس تمام تر صورتحال میں بچائو کا واحد راستہ اتفاق و اتحاد اور آپس میں جرگہ کرنے میں مضمر ہیں اور جب تک ہم بحیثیت قوعم اپنے دوست دشمن کا ادراک نہیں کریں گے تو فنا ہونے میں دیر نہیںلگے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک حکمران داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتے کشت و خون ٬ بربریت ٬ ظلم و جبر میں ہم اس طرح جلتے رہیں گے ۔