حمیرہ احمدکی ذمہ داریاں وفاقی حکومت کے سپرد

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:35

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)حکومت پاکستان اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے اعلامیے کی پیروی کرتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ مسماة حمیرہ احمد(پی اے ایس۔بی ایس۔

(جاری ہے)

20) کو صوبائی حکومت میں ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے تاکہ وہ عوامی مفاد میں وفاقی حکومت میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔مذکورہ بالااحکامات کے بعد سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سید اختر حسین شاہ(پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کو سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی پوسٹ کااضافی چارج تا حکم ثانی تفویض کر دیا گیا ہے۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔