ووٹرایجوکیشن کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کاکردارنمایاںہے٬صوبائی الیکشن کمشنر

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:35

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوامسرت خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن اورذرائع ابلاغ کاآپس میںگہرارشتہ ہے٬ووٹرایجوکیشن کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کا کردار نمایاںہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورکے ایک مقامی ہوٹل میں ریجنل الیکشن کمشنرز اور آفیسر برائے تعلقات عامہ کیلئے دوروزہ میڈیاورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (تعلقات عامہ)الیکشن کمیشن ثریا جمال٬ سیکرٹری انفارمیشن خیبرپختونخواطاہرحسن٬ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کیپٹن(ر) عبدالمجید نیازی٬جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنراحمد نوازاور معروف صحافی وٹرینگ ایکسپرٹ شوکت پراچہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری انفارمیشن طاہرحسن اورڈائریکٹرجنرل PIDعبدالمجیدنیازی نے شرکاء کواپنے تجربات کی روشنی میں خصوصی اورمفصل لیکچرزدیئے۔

صوبائی الیکشن کمشنرمسرت خان نے کہاکہ اس قسم کے ورکشاپس الیکشن کمیشن کے افسران کی میڈیاکیساتھ مزیدبہترمیڈیاپراجیکشن کیلئے ناگزیرہیںجن کی بدولت ان افسران کی تعلقات عامہ کے حوالے سے انکے استعدادمزیدبڑھے گی۔انہوںنے افسران پرزوردیاکہ وہ اپنے تمام ترتوانائیاںالیکشن کمیشن کی میڈیاپراجیکشن کیلئے صرف کریںکیونکہ موجودہ حالات میں عوام تک الیکشن کمیشن کاپیغام پہنچانے کیلئے ذرائع ابلاغ ہی ایک بہترذریعہ ہے۔

ورکشاپ میںریجنل الیکشن کمشنرپشاورولی الرحمان٬کوہاٹ کے محمدطارق٬سوات کے جاوید اقبال٬ایبٹ آبادکے عبدالحفیظ٬مردان کے شاہداقبال وڈائریکٹرجنڈرافیئرزشیبرعباس ٬ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈی آئی خان محمدندیم خان٬ شانگلہ کے عبدالقادر٬ہنگوکے ذیشان خان٬ ڈپٹی ڈائریکٹرصفیہ اکبراورافسرتعلقات عامہ صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواسہیل احمدنے شرکت کی۔بعدازاںصوبائی الیکشن کمشنرنے تمام شرکاء میںاسنادتقسیم کیں۔ اواخر میں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ثریاجمال نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیااورUNDPکی جانب سے ٹیکنکل سپورٹ کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :