ہنگو کے علاقہ شاہو روڈ سے 7مارٹر گولے برآمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:35

ہنگو۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ہنگو کے علاقہ شاہو روڈ سے 7مارٹر گولے برآمدکئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز ہنگو شاہو روڈ میں نامعلوم شر پسندوں نے ایک شاپر میں 7عدد مارٹر گولے سڑک کے کنارے رکھے گئے تھے اطلاع پر تھانہ سٹی ہنگو کے ایس ایچ او فرید خان بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور بی ڈی ایس سکواڈ کے انچارج اسد اللہ کو اطلاع دی جنہو ں نے پہنچ کر بر وقت کاروائی کرتے ہوئے گولوں کو ناکارہ بنا دیا پولیس اہلکاروں کے مطا بق ان گولوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے استعمال کرنا مقصود تھا۔