طورخم بارڈرپر این ایل سی حکام کے زیر اہتمام اور ہیڈ برج کا افتتاح

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:33

لنڈی کوتل۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پرکسٹم کلکٹر خیبر پختونخوا قربان علی نے نئے تعمیر شدہ اور ہیڈ برج کا افتتاح کر دیا گزشتہ روز طورخم بارڈرپر این ایل سی حکام کے زیر اہتمام اور ہیڈ برج کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبر پختون خوا کے کسٹم کلکٹر قربان علی ٬سابق چیمبر اف کامرس کے صدر ضیاء الحق سرحدی ٬این ایل سی کے کرنل افتخار شینواری٬میجر فضل واحد٬تحصیلدار طورخم غنچہ گل ٬طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے صدر حیات اللہ شینواری اور دیگر حکام موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کسٹم کلکٹر خیبر پختونخواقربان علی خان نے کہا کہ کہ طورخم کسٹم کو جدید سہولیات سے آراستہ کرینگے اور طورخم ٹرمینل پر آنے والے سال کے پہلے مہینے سے کام شروع ہوجائے گا جو کہ دوسال کے دوران مکمل ہوجائے گا طورخم ٹرمینل کے تعمیر سے تجاررتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوجائے گا اور تجارت کو افغانستان کے علاوہ سنٹرل ایشیاء کے ممالک تک بڑھ جائے گی جس کی وجہ سے ملک کی معیشت مزید مضبوط ہو جائے گی اس موقع پر طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس نے ان کو درپیش مسائل سے کلکٹر کو اگا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کو درپیش مسائل حل کر نے کے لئے ہرممکن کو شش کرینگے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آجائے۔