کوہاٹ ٬ فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:33

کوہاٹ۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کوہاٹ کے علاقہ او ٹی ایس روڈ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ معمولی تکرار سے رونما ہونے والی لڑائی کا شاخسانہ ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ جنگل خیل کے علاقہ او ٹی ایس روڈ پر معمولی تکرار کے نتیجے میں دو فریقین کے مابین اچانک مسلح تصادم شروع ہوااور فریقین کے افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے اس واقعہ میں جنگل خیل کا رہائشی مجاہد خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ در مخالف فریق کامقامی باشندہ حضرت بلال زخمی ہوا۔جاں بحق اور زخمی ہونیوالے دونوں افراد کو کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لایا گیاجہاں مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی جبکہ زخمی کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔واقعہ کی اطلاع پر تھانہ چھائونی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد قبضے میں لیکر دونوں فریقین کے چارنامزد ملزمان نعمان٬عبدالرحمان٬عبداللہ اور مجاہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :