اورکزئی ایجنسی میں گھرمیں نصب بارودی مواد کادھماکہ٬تین افرادزخمی

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:33

اورکزئی ایجنسی میں گھرمیں نصب بارودی مواد کادھماکہ٬تین افرادزخمی

ہنگو۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)اورکزئی ایجنسی کے علاقہ خادیزئی میں گھر میں نصب بارودی مواد کا دھماکا٬ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو اورکزئی ایجنسی کے علاقہ خادیزئی میں ایک گھر کے اندر نصب شدہ بارودی مواد کادھماکے ہوا ہے دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود تین افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔