بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی٬ چپرار اور ہڑپال سیکٹرز میں ورکنگ بائونڈری اور بھمبر سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ میں 2 شہریوں کی شہادت اور 9 شہریوں کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا کیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے چپرار اور ہڑپال سیکٹرز میں ورکنگ بائونڈری اور بھمبر سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی 25 اور 26 اکتوبر کو بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 2 شہریوں کی شہادت اور 9 شہریوں کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈائریکٹر جنرل (ایس ای/سارک) نے طلب کیا۔ انہیں کہا گیا کہ بھارت اس واقعہ کی تحقیقات کرائے اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرے اور اپنے فوجیوں کو ہدایت کرے کہ وہ جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں اور جان بوجھ کر ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر دیہات کو نشانہ بنانے سے باز رہیں اور امن کو برقرار رکھیں۔