پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی اور وکلاء مسائل حل کے سلسلے میں وکلاء نے ہڑتال کر کے عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی اور وکلاء مسائل حل کے سلسلے میں وکلاء نے ہڑتال کر کے عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا٬سٹی اور ملیر کورٹ کی تمام عدالتوں میں احتجاجا پیش نہ ہوئے٬ہڑتال کے باعث قیدیوں کو جیلوں سے پیش نہیں کیا گیا٬جبکہ عدالتوں میں آنے والے سائلین پریشان ہوتے رہے٬دریں اثناء سندھ بار کونسل کے وائس چئیرمین بیرسٹر صلاح الدین احمد٬ہائی کورٹ بار کے صدر خالد جاوید٬کراچی بار کے صدر محمود الحسن اور ملیر بار کے صدر نے ہڑتال کا اعلان کی حمایت کرتے ہوئے تمام وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ بدھ کو عدالتی کاررروائیوں کا بائیکاٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :