کندھ کوٹ میں16سال سے دہشت کی علامت بنے ہوئے جھکرانی اورکنڈڑانی برادری میں تصفیہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:04

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)کندھ کوٹ میں16سال سے دہشت کی علامت بنے ہوئے جھکرانی اورکنڈڑانی برادری میں 15قیمتی انسانی جانیں اورایک درجن زخمی کرنے تنازعہ کے تصفیہ کیلئے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسہراب سرکی ٬سید مہتاب شاہ٬پیرسید بشیراحمد شاہ جیلانی٬سردارمحمد صلاح خان گولو٬سردارعبدالرزاق کھوسہ٬سردارعمردرازبھنگر اورمقامی افراد کامنت سماجت قافلہ گائوں گلشیرخان جکھرانی پہنچاجہاں محبوب علی ٬دلدارعرف داداجکھرانی ودیگرنے مشروط طور پر تصفیہ کی رضامندی ظاہرکرکے تاریخ نہیں دی رہنمائوں کا کہناتھاکے قبائلی تنازعات ناسورہیں جس سے علائقہ کی معاشی حالات سمیت درسگاہیں ویران ٬زمین بنجرہوجاتی ہیںہرمسائل پولیوکی طرح جڑپکڑجاتاہے ایسی تصفیہ کی خبرسن کرعلائقوں میں خوشی کی لہر پیداہوگئی۔