ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیف مانیٹرنگ آفسر ایجوکیشن سردار ریاض لغاری کا مختلف اسکولوں کا دورہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:04

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیف مانیٹرنگ آفسر ایجوکیشن سردار ریاض لغاری کا مختلف اسکولوں کا دورہ ٬ تفصیلات کے مطابق چیف مانیٹرنگ آفسر سردار ریاض لغاری نے گورنمنٹ ہائی اسکول چک نمبر 3 ٬ چک نمبر4 ٬ چک نمبر 8 اور دیگر علاقوں میں اسکولوں کا دورہ کیا اور اساتذہ کی بایو میٹرک حاضری چیک کی ٬ اس موقع پر ان کا کہنا تھا بایومیٹرک عمل آنے سے اساتذہ کی حاضری سو فیصد ہوچکی ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے آج چک نمبر 3 کے ہائی اسکول میں تعلیم کا معیار دیکھا بہت خوشی ہوئی کہ یہاں کے مینجمنٹ نے بہت اچھا کام کیا ہے اگر اسی طرح ہر اسکول میں تعلیم کے معیار پر توجہ دی جائے تو بہت جلد سرکاری اسکولوں کا معیار پہلے کی طرح ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :