پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردی کے وحشیانہ حملے میں سینکڑوں پولیس نوجوانوں کی شہادت وزخمی ہوئے

پشتونخواہ عوامی پارٹی کا مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرنے پر تاجروں دکانداروں اور شہریوں سے اظہار تشکر

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردی کے وحشیانہ حملے میں پشتون بلوچ صوبے کے سینکڑوں پولیس نوجوانوں کی شہادت وزخمی کرنے کے واقعہ کے قومی سانحہ کیخلاف پشتونخوامیپ ٬ مرکزی انجمن تاجران اور دیگرجمہوری سیاسی پارٹیوں کی اپیل پر کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرنے پر تاجروں دکانداروں اور شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب شٹرڈائون ہڑتال کو پولیس ٹریننگ کالج کے خونی سانحہ اور دہشت گردی کیخلاف سیاسی پارٹیوں وشہریوںنے سخت نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اتحاد واتفاق اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا بیان میں کہا گیا ہے کہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ میں صوبے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور معاشرے کے فعالین وکلاء ودیگر شہریوں کو دہشت گردی کا شکار بنانے کے بعد پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں صوبے کے تمام علاقوں کے نوجوان پولیس سپاہیوں کو شہید کرنے کے خونین سانحات نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ہمارے ملک اور صوبے پر دہشت گردی کی اذیت ناک صورتحال اب بھی مسلط ہے اور ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز کے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود ملک اور صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوا ہے اور ہمارے عوام اور زندگی کے مختلف شعبوں کے مراکز پر وحشیانہ حملے بتدریج جاری ہے اور دہشت گردوں کے مراکز ونیٹ ورک کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے کیونکہ انتہاء پسندی ٬ فرقہ واریت اور دہشت گردی کا ناسور ملک کے استعماری حکمرانوں اور فوجی آمریتوں کی آمرانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے جب تک ان استعماری اور آمرانہ پالیسیوں کو تبدیل نہیں کیاجاتا اس وقت تک دہشت گردی کے ناسور سے نجات محال ہے بیان میںدہشت گردی کے اس واقعہ میں شہید ہونیوالوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :