کوئٹہ ٬ صوبائی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں نہایت عزت و احترام کے ساتھ آبائی علاقوں میں بھجوائی گئیں

شہداء کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جا رہی ہے ٬متعلقہ کمشنر ٬ ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی صوبائی حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں نہایت عزت و احترام کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں بھجوائی گئیں شہداء کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جا رہی ہے جس میں متعلقہ کمشنر ٬ ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی صوبائی حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں٬ پاک فوج کے سی ون 30جہاز اور ہیلی کاپٹرکے ذریعے میتیں تربت٬ گوادر اور پنجگور بھی پہنچا دی گئیں ہیں جبکہ نزدیکی علاقوں میں میتیں پہنچانے کے لیے ایمبولینسوں کا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دور دراز اور دشوار گزار علاقوں جیسے کہ آزاد کشمیر اور ژوب ہیں کے لیے لواحقین کی اپنی مرضی سے میتوں کو بذریعہ مسافر ویگن روانہ کیا گیاجو حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کی گئیں کیونکہ لواحقین کی تعداد زیادہ اور ایمبولینس میں بیٹھے کی گنجائش کم تھی حکومت بلوچستان کی جانب سے ذرائع ابلاغ بالخصوص الیکٹرانک میڈیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ میتیں بھجوانے کے حوالے سے حقائق کے منافی خبروں کی نشرواشاعت سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :