علیم خان کے بعد جہانگیر ترین نے بھی شہباز شریف کو عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 21:46

علیم خان کے بعد جہانگیر ترین نے بھی شہباز شریف کو عدالت لے جانے کا اعلان ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر ۔2016ء) علیم خان کے بعد جہانگیر ترین نے بھی شہباز شریف کو عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کے اعلان پر تحریک اںصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے بھی شہباز شریف کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو 2 ماہ قبل نوٹس بھجوایا تھا جس کا انہوں نے آج تک جواب نہیں دیا۔ اب انہیں 24 گھنٹے کا وقت دے رہا ہے کہ لگائے گئے الزامات کا ثبوت سامنے لائیں ورنہ ان کیخلاف عدالت میں 10 ارب روپے کا ہرجانہ دائر کروں گا۔ جبکہ ہرجانے سے حاصل ہونے والی رقم شوکت خانم کو عطیہ کر دوں گا۔