قومی کمیشن برائے انصاف و امن کی کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) قومی کمیشن برائے انصاف و امن نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر جوزف ارشد اور دیگر عہدیداروں نے ایک مشترکہ بیان میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کو ایک غیر انسانی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن برائے انصاف و امن اور کیتھولک چرچ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور پولیس انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :