بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کا سرسا ایئربیس میں اقدام خود کشی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 21:33

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کا سرسا ایئربیس میں اقدام خود کشی

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر ۔2016ء) بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کے سرسا ایئربیس میں اقدام خود کشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر راجیش کمار تیواری سرسا ایئربیس میں مردہ پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کے مطابق ونگ کمانڈر راجیش کمار تیواری نے اپنے ریوالور سے خود کو گولی ماری۔ خودکشی کرنے والا ونگ کمانڈر مئی سے سرسا ایئربیس میں پوسٹ تھا اور وہاں سیکورٹی افسر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :