پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جا رہی

چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کی سی بی اے یونین کے صدر شمیم اکمل سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جا رہی اور اس سلسلے میں پھیلائی جانے والی افوائیں بے بنیاد ہیں ۔ وہ بدھ کو پی آئی اے سی بی اے یونین کے صدر شمیم اکمل سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

شمیم اکمل نے ملاقات میں پی آئی اے ملازمین میں ادارے کی نجکاری کے بارے میں پائی جانے والی بے چینی کے متعلق چیئرمین کو آگاہ کیا ۔

چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پارلیمنٹ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق حکومت پاکستان ایئرلائن کے 51فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول اپنے پاس رکھے گی ۔ شمیم اکمل نے چیئرمین پی آئی اے کی جانب سے ایئرلائن کے ملازمین کے لئے واضح پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین قومی ایئرلائن کی بحالی کے لئے ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔ (م ن)

متعلقہ عنوان :