شہباز شریف عدالت سے فرار کی تاریخ رکھتے ہیں ٬ وہ جانتے ہیں کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو تلاشی دینا پڑ جائے گی ٬ تحریک انصاف حکومت کے کرتوت بے نقاب کرتی رہی گی

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کاوزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پرردعمل کااظہار

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف عدالت سے فرار کی تاریخ رکھتے ہیں ٬ وہ جانتے ہیں کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو تلاشی دینا پڑ جائے گی ٬ تحریک انصاف حکومت کے کرتوت بے نقاب کرتی رہی گی ٬ عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو آسانی سے فرار نہیں ہونے دیں گے ۔

وہ بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان میں جاوید صادق کی کمپنی رجسٹرڈ نہیں ٬ تحریک انصاف گھپلوں پر مکمل آڈٹ چاہتی ہے ٬ خوشی ہے کہ شہباز شریف عدالت جا رہے ہیں ٬ عدالت میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عدالت سے فرار کی تاریخ رکھتے ہیں ٬ وہ جانتے ہیں کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو تلاشی دینا پڑ جائے گی ٬ تحریک انصاف حکومت کے کرتوت بے نقاب کرتی رہی گی ٬ عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو آسانی سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔(ار)