عبدالعلیم خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف 30ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 30ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مجھ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے ٬ شہباز شریف الزامات ثابت کرے اور ثبوت عدالت میں سامنے لائے ٬شہباز شریف کے خلاف 30ارب روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا ٬ ہرجانے کی رقم شوکت خانم ہسپتال کو عطیہ کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے ٬ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ (ن) لیگ کو اصل مسئلہ این ای122میں پیش آنے والے ہزیمیت سے ہے ٬حکمران بیانات کی بجائے پانامہ لیکس پر حقائق قوم کے سامنے لائیں ۔ (ار)