Live Updates

جاوید صادق نے عمران خان کے الزامات مسترد کردیئے

شریف خاندان کے کسی فرد سے ہماری کوئی شراکت داری نہیں ٬ دنیا کی سب سے بڑی چینی تعمیراتی کمپنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں ٬ کام کے سلسلے میں شہباز شریف سمیت سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ٬ عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں ٬اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ پیپلزپارٹی اور ارفع کریم ٹاور کا منصوبہ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ملا٬ شہباز شریف نے میری کمپنی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا٬ ایک دو روز میں آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائوں گا٬ معروف کاروباری شخصیت اور چینی کمپنی کے نمائندے جاوید صادق کا عمران خان کے بیان پرردعمل کا اظہار

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) معروف کاروباری شخصیت اور چینی کمپنی کے نمائندے جاوید صادق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کو بے بنیا د قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا ہے کہ شریف خاندان کے کسی فرد سے ہماری کوئی شراکت داری نہیں ٬ دنیا کی سب سے بڑی چینی تعمیراتی کمپنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں ٬ کام کے سلسلے میں شہباز شریف سمیت سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ٬ عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں ٬اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ پیپلزپارٹی اور ارفع کریم ٹاور کا منصوبہ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ملا٬ شہباز شریف نے میری کمپنی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا٬ ایک دو روز میں آڈٹ رپورٹ پبلک کر دوں گا ۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات میں صداقت نہیں ٬ میں چائنیز کمپنی کے ساتھ 1998سے کام کر رہا ہوں ٬میں سب سے پہلے زیڈ ٹی ٹیلی کام کمپنی لیکر آیا تھا جس کا 7فیصد شیئر ہولڈر ہوں ٬ میں دنیا کی سب سے بڑی چینی کمپنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں ٬میں ان کے منصوبوں کے لئے سب سے ملتا تھا ٬ پہلے پرویز مشرف حکومت سے بھی ملتا رہا ٬ پھر پیپلزپارٹی سے بھی اور اب (ن) لیگ حکومت سے بھی ملتا ہوں ٬ تین دن پہلے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملنے گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جن چار منصوبوں کا ذکر کیا ان کی انفارمیشن غلط ہے ٬ قائداعظم سولر پارک سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کسی فرد سے ہماری کوئی شراکت داری نہیں ٬ دنیا کی سب سے بڑی چینی تعمیراتی کمپنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں ٬ کام کے سلسلے میں شہباز شریف سمیت سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ٬ عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں ٬اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ پیپلزپارٹی اور ارفع کریم ٹاور کا منصوبہ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ملا٬ شہباز شریف نے میری کمپنی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا٬ ایک دو روز میں آڈٹ رپورٹ پبلک کر دوں گا۔(ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات