مراد سعید پی ٹی آئی میں تیسری جنس کے نمائندے ہیں ‘جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ ہوش میں نہیں

جمعیت علماء اسلام (ف)سندھ کے نائب امیر قاری قاری محمد عثمان کا بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ مراد سعید پی ٹی آئی میں تیسری جنس کے نمائندے ہیں جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ ہوش میں نہیں ہیں ٬ پی ٹی آئی در اصل پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی لوٹا پارٹی ہے٬جس میں چیئرمین کے علاوہ سب دیگر پارٹیوں کے بھگوڑے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کا قائد غیر سنجیحدہ ہو اس پارٹی میں مراد سعید کے کردار جیسے لوگ ہیں جمع ہوسکتے ہیں٬انہوں نے کہا کہ جس کا ماضی حال اور مستقبل گرین ہو اس مراد سعید جیسے تیسری جنس کے نمائندے ملیں گے جن کا بچپنا وحال بھی گرین ہے٬قاری محمد عثمان نے کہا کہ عمران خان اپنے چھوکروں کو لگام دیں ورنہ ایسی زبانیں گدی سے کھنچنے کے قابل ہوں گی٬انہوں نے کہا کہ آج ہر طرف سے دشمن ملک پر حملہ آور ہے٬جبکہ دشمن کی نوکری پر مامور جماعت ملک میں اندرونی افراتفری پھیلانے میں مصروف ہے۔