سینیٹ قائمہ کمیٹی کا وزیر خزانہ کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار

کمیٹی کا کمپنیوںمیں لیگل ایڈوائزرز کی تعیناتی سے متعلق ترمیمی بل کمیٹی کی تجویز کردہ ترامیم شامل کرنے تک منظور ی سے انکار

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے کمپنیوںمیں لیگل ایڈوائزرز کی تعیناتی سے متعلق ترمیمی بل کمیٹی کی تجویز کردہ ترامیم شامل کرنے تک منظور ی سے انکار کر دیا۔بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈویوالا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

ارکان کی جانب سے وزیر خزانہ کی اجلاس میں مسلسل عدم شرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے بتایا کہ متعدد مرتبہ وزیر خزانہ کو شرکت کیلیے کہا لیکن وہ نہیں آرہے اس حوالے سے چیئرمین سینٹ کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن وہ شرکت نہیں کر رہے۔ اجلاس میں سکیورٹیز ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کمپنیز میں قانونی مشیر کی تعیناتی سے متعلقہ ترمیمی بل پیش کر کے عجلت میں منظور کروانے کی کوشش کی گئی جسے ارکان نے مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کی تجویز کردہ ترامیم شامل کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی کے رکن کامل علی آگا کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں جلدی عوام کے فائدے کیلیے نہیں بلکہ اپنی نوکریاں بچانے کیلیے کی جارہ ہے۔ قانون سازی ہمارا استحقاق ہے کسی کو چھیننے نہیں دیں گے۔( وخ )

متعلقہ عنوان :