Live Updates

تحریک انصاف اور ن لیگ کو زبردست دھچکا، کراچی سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 21:28

تحریک انصاف اور ن لیگ کو زبردست دھچکا، کراچی سے تعلق رکھنے والے متعدد ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر ۔2016ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور ن لیگ کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک اںصاف کراچی کے رہنما اور جوکھیہ برادری کے سردار جام کریم شہر کی مختلف ضلعی کونسل کے 20 منتخب اراکین سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سے مسلم لیگ ن ایم پی اے حاجی شفیع جاموٹ کے بھتیجے سابق ایم پی اے محمود عالم جاموٹ اور جان عالم جاموٹ نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات