2نومبر کا احتجاج ٬ آج لاہور سے شر وع ہو نے والا پیدل لانگ مارچ پانامہ چوروں کے احتساب اور کرپشن کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ٬ اعجاز احمد چوہدری

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 2نومبر کا احتجاج اور آج لاہور سے شر وع ہو نے والا پیدل لانگ مارچ پانامہ چوروں کے احتساب اور کرپشن کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔2نومبر کو حکومت نے ریاستی تشدد یا گرفتاریاں کر نے کی کو شش کی گئی تو پورے ملک میں دمادم مست قلند رہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پانا مہ چور حکمرانوں سے قو م کسی خیر کی امید نہ رکھے ٬موجودہ حکمران ملکی سلامتی٬ خود مختاری اور نہ ہی عوام کے جان وما ل کا تحفظ کر سکے ٬پانامہ چور حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو شدید نقصان پہنچا ہے ٬کرپشن کے خاتمے اور پانامہ چوروں کے احتساب تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ٬ ملک میں کرپشن اور حکمرانوںکی لوٹ مار کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری نہیںہو رہی یہ بات آئی ایم ایف کی سربراہ نے بھی کر دی ہے کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور احتساب کا عمل شروع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

عمران خان 20 سالوں سے کہ رہے ہیں کے ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور کر پٹ ٹولہ کا احتساب کیا جا ئے ٬غریب عوام کی لو ٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔وہ گز شتہ روز پارٹی کے بانی رہنما شبیر سیا ل کی رہائش گاہ پر پید ل مارچ کے شرکاء سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں پید ل مارچ کے شرکاء کو سلام پیش کرتا ہو ں کہ کرپشن کے خاتمے اور پانامہ چوروں کے احتساب کے لیے لاہور سے اسلام آباد پید ل روانہ ہو رہے ہیں ۔پانامہ چوروں کا یو م حساب قریب ہے 2نومبر کو ہرصورت ُپر امن احتجاج ہوگا ۔