صوبائی دارالحکومت میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کیلئے مشقیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کیلئے مشقیں کی گئی۔ مشقوں میں 3 دہشت گردوں کو فرضی ہلاک کرکے مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او آفس میں ہونے والی مشقوں میں سی ٹی اے٬ ڈولفن اور کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں نے حصہ لیا۔ مشقوں کا اصل مقصد پولیس فورس کا رسپانس ٹائم چیک کرنا تھا۔ سی سی پی او کے ترجمان جاوید یونس نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن فورس٬ کوئیک رسپانس فورس اور سی ٹی ڈی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں تینوں دہشت گردوں کو ڈھیر کرنے کا مظاہرہ کیا ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :