لاہور٬سی آئی اے پولیس کی کارروائی

قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سی آئی اے پولیس صدر ڈویژن نے قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالوحید عرف وحیدہ نامی کرائے کے قاتل کو پولیس نے 22سال بعد گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیا۔ ملزم عبدالوحید کے 7 ساتھی مختلف پولیس مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم وحید گرفتاری کے خوف سے سری لنکا فرار ہو چکا تھا۔ 22سالہ روپوشی کے بعد ملزم گزشتہ روز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملزم عبدالوحید عرف وحیدہ ٹیپو ٹرکاں والے کے والد بلا ٹرکاں والا سمیت 5 افراد کے قتل کے علاوہ متعدد قتل٬ اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ سی آئی اے پولیس صدر ڈویژن نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :