پی ٹی سی شہداء کی لاشوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر لیجانا حکومتی نااہلی ہے٬میر محمد عاصم سنجرانی
حکومت غریب شہداء کے لواحقین کو مناسب بھاری معاوضہ دیں ٬ الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے آج زخمی ہونے والے افراد٬ ان کے لواحقین کو دوپہرکا تیار کھانا٬ سردی سے بچائو کیلئے کمبل فراہم کیے جائیں گے٬ صوبائی صدر الخدمت فائونڈیشن
بدھ 26 اکتوبر 2016 21:32
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) ا لخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ پی ٹی سی شہداء کی لاشوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر لیجانا حکومتی نااہلی ہے حکومت غریب شہداء کے لواحقین کو مناسب بھاری معاوضہ دیں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے آج سول ہسپتال میں سانحہ پی ٹی سی میں زخمی ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کو دوپہرکا تیار کھانااور سردی سے بچائو کیلئے کمبل فراہم کیے جائیں گے ۔
سانحہ پی ٹی سی نے غریبوں کے سرکا سایہ معصوم قیمتی افراد کو ہم سے چھین لیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان بلوچستان ایک بار پھر بڑے سانحے سے دوچار ہوئے حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دیرپا ومستقل لائحہ عمل اپنائیں تاکہ قوم کو امن وچین نصیب ہوجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری کوئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی انہوں نے صوبائی امیر کو سانحہ کوئٹہ کے دوران شہداء کی لاشوں وزخمیوں کوہسپتال وگھروں کو پہنچانے٬خون کی عطیات دینے کے حوالے سے الخدمت کی خدمات سے آگاہ کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے بہتر وبروقت ومناسب خدمات پر الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کو مبارک باد دی ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.