بزدل حملہ آوروں نے بے گناہ اور معصوم پولیس اہلکاروں کو رات کے اندھیرے میں ٹارگٹ بنا کر وحشیانہ سلوک کا مظاہر ہ کیا ہے٬ سینیٹر سردار یعقوب ناصر

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:31

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے سانحے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب ناصر ٬ جے یو آئی لورالائی کے صوبائی نائب امیر ایم این اے مولانا امیر زمان ٬ صوبائی مشیر جنگلات و پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری عبید اللہ بابت٬ لورالائی اتحاد پینل کے سربراہ سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اوتمانخیل٬ جماعت اسلامی کے مرکزی شوریٰ کے رکن عبد المتین اخوندزادہ٬ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بسم اللہ لونی اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطاء گل حمزہ ز ئی نے سانحہ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بزدل حملہ آوروں نے بے گناہ اور معصوم پولیس اہلکاروں کو رات کے اندھیرے میں ٹارگٹ بنا کر جس وحشیانہ سلوک کا مظاہر ہ کیاشاید اس طرح کا سلوک جانور بھی نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی دشمن اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی سازشوں کا مقابلہ کر نے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8اگست کے سانحہ کے بعد گزشتہ روز کے واقعے سے ہر آنکھ اشکبار ہے پورے صوبے میں غم کی کیفت ہے امن اور ترقی کے دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے کالج کی سیکورٹی کو بہتر نہ کرنے پر اعلیٰ حکام سے باس پرس اور انکوائری ہونی چاہیے اور آئندہ کالج کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہیے۔

دریں اثناء سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کے خلاف انجمن تاجران و دوکانداران کی کال پر لورالائی شہر سوگ میں مکمل بند رہا تمام تجارتی مراکز میں کسی قسم کا کاروبار نہیں ہوا ۔ ہر آنکھ غم میں اشکبار رہی انجمن کے صدر ملک جمال شاہ کدیزئی٬ جنرل سیکرٹری حبیب اللہ ناصر نے کابینہ کے ہمراہ شہر میں ہڑتا ل کی مکمل نگرانی کی اور ہڑتال کو کامیاب اور پر امن بنانے پر تاجر برادری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اسی طرح مرکزی تاجران بلوچستان کے زیر اہتمام پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔

مقررین میں صدر محمد صابر کدیزئی ٬ جنر ل سیکرٹری محمد عثمان جلالزئی ٬ سینئر نائب صدر محمد جمیل اوتمانخیل ٬ سردار نقیب اللہ زخپیل و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے محافظ اگر محفوظ نہیں تو دیگر شہروں کا کیا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات اور بیرونی سازش کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں انہو ںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہیدوں کے ورثاء کے لیے امدادی پیکچ کا اعلان کرے۔

متعلقہ عنوان :