ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ کی زیرصدارت ڈینگی بخار سے متعلق اجلاس منعقد

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ کی زیرصدارت ڈینگی بخار سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر شیردل بلوچ٬ قائم مقام ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسلم دوستین سمیت پی پی ایچ آئی کے گلزار گچکی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈینگی بخار ضلع گوادر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اب تک ضلع بھر میں 50سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار سے بچا$ کی تدابیر سے عام لوگوں میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ڈینگی وائرس انسانوں میں مچھروں کے کاٹنے سے منتقل ہوتا ہے۔ مچھروں کی مخصوص قسم اس وائرس کے پھیلنے کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار سے بچا$ کے لئے اسپرے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :