تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سے زندگی کو بہتر بناکر ملک وقوم کا نام روشن کیا جاسکتا ہے٬کمشنر سبی ڈویژن

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سے زندگی کو بہتر بناکر ملک وقوم کا نام روشن کیا جاسکتا ہے اسکولوںمیں زیرتعلیم بچیوں نے تین روزہ گرلز گائیڈکنیونس کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ کہ وہ ہر میدان میں کامیاب ہوسکتی ہیں کنیونس کیمپ سے طالبات نے جوتر بیتی حاصل کی ہے ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سبی کو تعلیمی میدان میں سرخرو کریں گی ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی تین روزہ کنیونس کیمپ کی اختتامی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ٬ ڈی پی او سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ٬ اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑ ٬ ڈی ای او ایجوکشن سبی محمد بلال ٬ ڈی او فیمل مسسزتنویر٬ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول مس نسیم طارق کے علاوہ مختلف اسکولوں کی ہیڈ مسٹریس طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعات عریبہ نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس خالدہ پروین نے سرانجام دئیے تقریب سے کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی ٬ ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ٬ محمد بلال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سبی کے تمام اسکولوں کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرہی ہیں اسکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کے بہتر مستقبل کیلئے اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں آنے والے چیلنجز کا مقابل کرنے کیلئے ان کی تربیت کریں تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہو۔

پاکستان کو باہمت محنتی خواتین ونوجوان کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن جس محنت کا مظاہرہ ان بچیوں نے کیا ہے ہم سب ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی گرلز گائیڈ ٹرینر شازیہ خرم نے بتایا کہ کنیونس کیمپ کا مقصد گرلز گائیڈ ز کو تربیت کی فراہمی ہے ۔ تین روزہ کنیونس کیمپ میں ضلع بھر کے 6ہائی اسکولز کی 120گرلز گائیڈ نے حصہ لیا مذکورہ کیمپ میں شیلٹر بنانے مختلف ماڈلز گیجٹ بنانے ولگانے کے پرانے اور جدید طریقے بتائے گئے تاکہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے گائیڈ ز کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو امور خانہ داری کی بھی تربیت دی گئی ۔

اختتامی تقریبات میں کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی کی جانب سے نقد انعامات دئیے گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ صوبائی گرلز گائیڈٹرنیر مس شازیہ خرم نے اسناد بھی تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :