ضلع گوادر میں قائم تمام بینکس گوادر کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے سی ایس آر کے تحت اقدامات کریں ٬ ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع گوادر میں قائم تمام بینکس گوادر کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے سی ایس آر کے تحت اقدامات کریں اور گوادر کی خوبصورتی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع گوادر کے تمام بینک منیجرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح ملک بھر میں قائم تمام بینکس شہروں کی خوبصورتی میں تعاون کرتے ہیں اسی طرح گوادر میں قائم بینکس بھی شہر کی خوبصورتی اور تعلیم وصحت سمیت دیگر تمام شعبوں میں تعاون کو یقینی بنائیں۔