ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر واشک محمد بلوچ کی زیر صدارت ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن کے زیراہتمام ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر واشک محمد بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران میونسپل کمیٹی واشک کے چیئرمین حاجی سید بشارت اللہ٬ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر واشک سید علی احمد٬ سید مولاداد ودیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممبران نے ووٹرز کے مسائل کی نشاندہی کی جس پر بحث ومباحثہ ہوا۔ خصوصاً خواتین اور یوتھ ووٹرز کی شرکت کو یقینی بنانے اور معاشرے کے تمام مکاتب فکر پر زوردیا گیا کہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیں بلکہ ہر شہری کا اولین فرض ہے۔ پاکستان کا ہروہ شہری جس کی عمر 18سال یا اس سے زیادہ ہو اسے ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

خواتین٬ مردوں٬ نوجوانوں٬ معذور افراد٬ اقلیت سب کو ووٹ دینے کا برابر حق حاصل ہے۔ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ اس سلسلے میں خواتین کا بطور ووٹر اندراج کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی ووٹ کی اہمیت پر شعوروآگاہی دینا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو اس سے متعلق شعور دلانا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی قدروقیمت جان کر اپنے علاقے کا اہم حصہ بن سکتے ہیں۔ ووٹ کے اندارج کے لئے کمپوٹرائزڈ شناختی بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کرادر ادا کرنا ہوگااور اس اجلاس کا مقصد بی یہی ہے کہ لوگوں کو اپنے عوام اور ووٹران کے حوالے سے تعلیم وآگاہی دی جائے تاکہ وہ بھرپور کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :