محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) محکمہ زراعت توسیعی کے ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام ضلع نصیرآباد بمقام ڈیرہ مراد جمالی میں بعنوان "موسمیاتی تبدیلی٬ خشک سالی ور پانی کی کمی کے تناظر میں گندم کی پیداواری صلاحیت کو اجاگر کرنے " کے سلسلے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تربیتی ورکشاپ میں نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع کچھی٬ ضلع نصیرآباد٬ ضلع جعفرآباد٬ ضلع صحبت پور٬ ضلع جھل مگسی کے محکمہ زراعت کے تمام ونگز کے آفیسران بمعہ فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایگریکلچرل ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کومدنظر رکھ کر ہمیں گندم کی کاشت سائنٹیفک طریقہ سے کرنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

گندم کی بروقت کاشت٬ بروقت زمین کی تیاری٬ بروقت خوراک او رگندم کو بروقت پانی دے کر گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے درجہ حرارت کا بڑھنا٬ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا مقدار بڑھنا اورسطح سمندر کا بلند ہونا شامل ہیں جو بالواسطہ اور بلاواسطہ انسانی زندگی اور فصلات پر براہ راست اثر انداز ہوجاتا ہے۔ اگر آج ہم جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے کام نہ لیا تو اس کے اثرات بلوچستان کو اقتصادی٬ سیاسی٬ سماجی اور معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گندم کو جدید سائینٹیفک طریقہ کاشت اپنانے اور ایڈیپٹیو ریسرچ کے پروگرامز کو وسعت دے کر زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرکے موسمیاتی تبدیلی٬ خشک سالی اور پانی کی کمی پو قابو پایا جاسکتا ہے۔ بلوچستان کے مختلف ایگروایسالوجیکل زون میں ایڈیپٹیو ریسرچ کے ٹرائلز (ڈسماریشن پلاٹ) جس میں گندم کے کھادوں کا ٹرائل٬ گندم کے مختلف اقسام پر ٹرائل٬ گندم کو پانی دینے کا ٹرائل٬ گندم کے مختلف اوقات میں کاشت پر ٹرائل کرکے ہم بدلتے ہوئے موسم کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

شرکاء سے ڈویژنل ڈائریکٹر نصیرآباد ڈویژن عبدالصادق اچکزئی٬ ڈپٹی ڈائریکٹر نصیرآباد محمد لغاری٬ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ بگٹی دھنی بخش٬ سینئر سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ اکیڈمی میرحسن اور ہارون رحیم نے بھی خطاب کیا۔ ایگریکلچر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام اگلا تربیتی ورکشاپ سبی میں منعقد ہوا جس میں سبی ڈویژن کے تمام اضلاع جس میں سبی٬ کوہلو٬٬ ڈیرہ بگٹی٬ زیارت کے زرعی آفیسران بمعہ فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی۔

ڈویژن ڈائریکٹر سبی محمد صدیق لونی٬ ڈپٹی ڈائریکٹر سبی محمد یونس بنگلزئی٬ ڈپٹی ڈائریکٹر ملک منظور کاسی٬ ایگریکلچر ان سروس اکیڈمی کے فیکلٹی میں شرکاء سے خطاب کیا۔ ڈائریکٹر ان سروس ٹریننگ اکیڈمی ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کے زرعی آفیسران کے لئے مورخہ 31اکتوبر 2016ء بروز پیر بمقام رانی باغ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :