Live Updates

عمران خان اسلام آباد کو نہیں ترقی اور خوشحالی کے راستے کو بند کرنا چاہتے ہیں٬ شہباز شریف

کرپشن کا ایک دھیلہ بھی ثابت ہو تو میں قوم کا مجرم ہوں گا٬جاوید صادق جاننے والے ہیں تصویر سے کرپشن ثابت نہیں ہوئی ارفع ٹاور کا ٹھیکہ پرویز الہیٰ نے دیا تھا٬ عمران خان کے خلاف 26ارب ہرجانے کا دعویٰ کروں گا٬ لاہور میں پریس کانفرنس

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کو نہیں ترقی اور خوشحالی کے راستے کو بند کرنا چاہتے ہیں٬ کرپشن کا ایک دھیلہ بھی ثابت ہو تو میں قوم کا مجرم ہوں گا٬ جاوید صادق جاننے والے ہیں تصویر سے کرپشن ثابت نہیں ہوئی٬ انہیں ارفع ٹاور کا ٹھیکہ پرویز الہیٰ نے دیا تھا٬ عمران خان کے خلاف 26ارب ہرجانے کا دعویٰ کروں گا٬ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے٬ عمران خان نے کہا کہ جنگلا بس پر70ارب روپے خرچ کیے میں نے کہا تھا کہ35ارب کے ثبوت لائیں تو استعفیٰ دے دوں گا٬ عمران خان کوئی ثبوت نہیں لاسکے٬ انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگنے والے الزامات میں ایک دھیلے کا ثبوت نہیں دیا گیا٬ عمران خان نے 2014میں دھرنا دے کر چین سے آنے والی سرمایہ کاری کو روکا تھا٬ اب 2نومبر کو وہ اسلام آباد کو نہیں بلکہ اقتصادی راہداری اور ترقی اور خوشحالی کے راستے کو بند کرنا چاہتے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ اتفاق فا$نڈری کا سریا استعمال کرنے کا الزام لگانے والوں کو یہ معلوم نہیں کہ اتفاق فا$نڈری کی چتھیاں 17برس قبل بند ہو چکی ہیں٬ انہوں نے کہا کہ عمران خان سی پیک کے خلاف سازش میں مودی سے بھی آگے نکل گئے ہیں٬ جاوید صادق بارے لگے الزامات کا جواب دینے کے لیے اسلام آباد سے بھاگا آیا ہوں٬ انہوں نے کہا کہ کراچی کمپنیوں کے ملازمیں سے دن رات ملتاہوں ہاتھ ملاتا ہوں انہیں کھانا کھلاتا ہوں یہ ملاقاتیں پاکستان کے مفاد اور قومی خزانے بھرنے کے لیے ہوتی ہیں٬ انہوں نے کہا کہ جاوید صادق کو پرویز الہیٰ کی حکومت میں آئی ٹی ٹاور کا کنٹریکٹ ملا تھا ہماری حکومت نے اسے مکمل کروایا ہے٬ جاوید صادق بارے غلط الزامات لگانے پر 26ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کروں گا٬ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بہاولپور میں100میگاواٹ کا سولر پاور لگایا جہاں جاوید صادق کو نہیں کسی اور کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا٬ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ایک طرف قبضہ گروپ دوسری طرف قرضے معاف کروانے والا کھڑا ہے جو ان کی پارٹی کو فنڈ دیتے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں٬ انہوں نے کہا کہ اس قوم کے آنسو$ں کو خوشیوں میں بدلنے اور ترقی کے لیے میں خوب سے خوب ترقی تلاش میں رہتاہوں٬ انہوں نے کہا کہ 70سال میں پاکستان کا کوئی منصوبہ اپنے وقت پر مکمل نہیں ہوا٬ آج خدا کے فضل سے منصوبے وقت سے قبل مکمل ہو رہے ہیں٬ عمران خان بیلٹ نہیں چاہتے یہ پاکستان کو بند کرنا چاہتے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے معاملے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے اب مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے٬ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد عمران خان کے کسی جھوٹ کا جواب نہیں دوں گا عمران خان کے خلاف عدالت جا$ں گا اگر فیصلہ میرے خلاف آیا تو میرا پورا خاندان سیاست سے آ$ٹ ہوگا اگر عمران خان کے خلاف آیا تو سزا قوم تجویز کرے گی۔

( وقار )
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات