سکھر٬کچر ا گاڑیاں بند ٬شہر بھر میں کچرا کنڈیاں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں ٬ رہائشی و تجارتی علاقوں میں گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) کچر ا گاڑیاں بند ٬شہر بھر میں کچرا کنڈیاں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں ٬ رہائشی و تجارتی علاقوں میں گندگی کے ٖڈھیر وں سے تعفن پھیلنے لگا شہریوں کومشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق نساسک انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں ٬ گلی محلوں سے کچرا اٹھانے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اچانک بندش کے باعث لطیف پارک , کری کواٹر ٬ نصرت کالونی نمبر پانچ ٬ ریجنٹ پھاٹک , شالیمار پھاٹک٬ بندر روڈ ٬ مکرانی مسجد نواں گوٹھ سمیت شہر کے اکثر علاقوں اہم شاہراہوں پر کچرا اکٹھا کرنے کے لئے رکھی جانیوالی کچرا کنڈیاں کوڑا کرکٹ سے بھر گئیں کچرا کنڈیا ں نہ اٹھانے کی وجہ سے گندگی غلاصت کے باعث تعفن پھیلنا شروع ہو گیا جہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے واضح رہے کہ کچرا اٹھانے والی اکثر گاڑیاں خراب پڑی ہیں گاڑیوں کی مرمت کے لئے سالانہ فنڈز بھی ہڑپ کیا جارہا ہے نساسک عدم توجہی کے باعث خطیر رقوم سے خریدی گئی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہیں کچرا گاڑیاں چلانے والے بعض ڈرائیور نے بتایا ہے کہ گاڑیاں خراب پڑی ہیں جس کے بارے میں سینٹری انسپکٹر , چیف انسپکٹر اور افسران کو بھی آگاہ کرچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جان بوجھ کر گاڑیوں کا کباڑ میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :