بھارت پاکستان کے اندر اور سرحدوں پر دہشتگردی کروارہا ہے اس کے پیچھے اس کے ناپاک مقاصد ہیں ٬ثروت اعجاز قادری

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر اور سرحدوں پر دہشتگردی کروارہا ہے اس کے پیچھے بھارت کے ناپاک مقاصد ہیں ٬پاک چین اقتصادی منصوبوں کو ہر حال میں پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا ٬بھارت پاکستان کی معاشی واقتصادی ترقی سے خوفزدہ ہے اس لئے بزدلانہ دہشتگردانہ حملے کررہا ہے ٬بلوچستان ٬پولیس ٹریینگ سینٹر کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث ہے ٬حکومت کلبھوشن یادو کے انجام تک پہنچایا جائے ٬بھارت انتہا پسندی میں سب سے آگے ہے دہشتگردی کو سپورٹ بھارتی انتہاپسنداور حکومت کررہی ہیں ٬پاکستان پرامن ملک ہے پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے ٬پاکستان کے عوام بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا اچھی طرح جانتے ہیں ٬حکومت اور پاک فوج اشارہ دے سرحدوں پر ہمارے کارکن اور محب وطن صف اول کا کردار ادا کرینگے ٬ملک کے لئے جینا اور ملک کے لئے مرنا ہمارے اسلاف کا شیوہ ہے ٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر لاہور سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ٬ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور ہر سطح پر بھارت کو ناکامی ہورہی ہے ٬پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں پوری دنیا پر واضع ہے ٬ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردی کو کمزور کردیا ہے دہشتگردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن کے بہترین نتائج کو پوری دنیا سہرارہی ہے ٬پاک فوج ٬رینجرز ٬پولیس نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے ٬پاکستان کے عوام پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ٬ملک دشمن کسی بھی طاقت کو پاکستان میں برداشت نہیں کیا جائیگا ٬بلوچستان کا امن پاکستان کے دشمنوں کو پسند نہیں آرہا اس لئے وہ بلوچستان کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں ٬حکومت سرحدوں کو سیل کرکے اور بلوچستان کے داخلی وخارجی راستوں کو بند کرکے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائے ٬بے گناہ شہیدوں کا لہو انصاف مانگ رہا ہے ٬دہشتگردوں کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچا کر دہشتگردی کو مکمل ختم کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :