ایس ایس پی سکھر کا ڈی جی نیب کی گاڑی پر گاڑی لگنے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایس ایس پی سکھر نے ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کی گاڑی پر گولی لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے آئی جی پولیس سندھ سے ایک لیٹر کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کے عملداروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کی گاڑی پر گولی لگنے کے واقعے کی FIR ان کے ڈرائیور شاھد حسین کی مدعیت میں تھانہ PS (A)سیکشن سکھر میں درج ہے۔ڈی جی نیب سکھر کی گاڑی کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ 21اپریل کو ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کی سرکاری رہائش گاہ پر موجود کھڑی ان کی گاڑی کے ساتھ پیش آیا جس میں گاڑی بری طرح متاثر ہوئی اور اس کا شیشہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :