ْدہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے٬ کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا‘ زبیر اسلم خان

قانون کے محافظ پاکستان اور اُس کی عوام کا حقیقی سرمایہ ہیں٬ شہدا کا خون رائیگا نہیں جائیگا‘ چیئرمین یوتھ آف لاہور

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیئرمین یوتھ آف لاہور زبیر اسلم خان نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہمارے جوانوں نے شہادت کو گلے لگا کر یہ ثابت کردیا کہ ملک خداداد پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا٬قانون کے محافظ ہی اصل میں پاکستان اور اُس کی عوام کا حقیقی سرمایہ ہے اور قوم کو ان پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ دشمن اپنی ہر سازش میں ناکام ہوا اور ہوگا٬دہشتگردی کی اس جنگ میں لوگوں کا احساس بے گانگی ختم کرنا اور ان کا اعتماد جیتنا نہایت اہم ہے۔ ہم حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان دہشتگردوں کو جو پاکستان کیلئے ناسور بن چکے ہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملک میں امن قائم کرکے اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں جو کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ اسکول میں اپنے پیاروں سے محروم ہوگئے اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دُعا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :